مارچ ۲۰۲۰ء کے آخری ہفتہ میں کو وڈ ۔ ۱۹ ( کو رونا وائرس )
اپنا پاؤں پسار نے لگا تھا۔ دنیا بھر میں لاک ڈاون کی
کاروائی شروع ہو چکی تھی ۔ اپنے وطن عزیز میں بھی اچانک سے
لاک ڈاون لاگو کر دیا گیا۔ بازار بند ، کارخانے بند، کروڑوں
لوگ بے روزگار ہو گئے ۔ لاکھوں دہاڑی مزدور اپنے گھروں کو
لوٹنے کیلئے سڑکوں پر آگئے ۔ کوئی سواری نہیں ، پیش پاکٹ میں
پیسے نہیں ۔ بھوکے پیاسے پیدل ہی چل پڑے۔ درجنوں لوگ گھر
پہنچنے سے قبل ہی موت کے شکار ہو گئے۔ اپنے گھروں میں قید
کروڑوں لوگوں کو کھانے پینے کے لالے پڑ گئے۔ بھوکے پیاسے لوگ
جیسے تیسے وقت کاٹ رہے تھے۔ ایسے میں حالات کی سنگینی کے پیش
نظر سنٹرل ریلیف اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کے اراکین نے اپنی ذمہ
داریوں کو شدت سے محسوس کیا اور متاثرین کو ہر طرح کی راحت
پہنچانے کی غرض سے میدان عمل میں کود پڑے ۔ ایک ماہ کے
اخراجات کے مطابق راشن کا پیکٹ تیار کر سیکڑوں ضرورت مندوں
کے گھروں پر پہنچایا گیا۔ رمضان المبارک کے آمد پر روزے
داروں کی پریشانیوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے راشن کے علاوہ افطار
سے متعلق اشیاء جیسے دال ، چینی، نمک ، پیاز ، آلو، کھجور ،
اور پھل وغیرہ ضرورت سونپے گئے۔ مند روزے داروں کو سو لوک
ڈاون کے درمیان 33-N.H ہائیوے سے گذرنے والے بھوک اور پیاس
سے نڈھال بے شمار لوگ جو بسوں ، ٹرکوں یا پیدل سفر کر رہے
تھے انہیں روک روک کر ٹرسٹ کے رضا کاروں نے کھانے کا پیکٹ،
پھل اور پانی مہیا کروایا۔ اسکے علاوہ ٹرسٹ کی جانب سے گاؤں
بستی محلے چوک چوراہوں تک جا جا کر لوگوں کے درمیان لگا تار
کئی دنوں تک پکے ہوئے کھانے (Veg Biryani) کے
ہزاروںپیکٹ تقسیم کیئے گئے۔